ہلدی والا دودھ پیئیں، قوتِ مدافعت بڑھائیں۔۔۔۔

قدرت کی طرف سے ہلدی میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔ یہ دماغی امراض، ذیابیطس مختلف اقسام کی الرجی، جوڑوں، پٹھوں کے درد ، نظام انہضام کی خرابیوں میں مفید اور ساتھ ہی ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرنے میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔

ہلدی میں موجود ’لیپو پولیسیکارائیڈ‘اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے جو ہماری بیماریوں اور دردوں میں مفید ہے۔

ہلدی کے فائدے تو آپ جانتے ہی ہیں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ آدھی چمچ ہلدی ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پینے سے کس طرح ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے:

1. ہلدی کا دودھ آپ کے شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری میں مفید ہے۔

2. نظام دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور خون کی صفائی کرتا ہے ۔ دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

3. ہلدی دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کنٹرول رکھتا ہے۔

4. اس سے آنکھ کے پیچھے والے پردے کو طاقت ملتی ہے اور کمزوری سے بچاتا ہے۔

5. اس سے جسم میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی کی کمی دور ہو سکتی ہے۔

6. ہلدی کا دودھ دمہ اور خوراک کی نالی کی سوزش سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے اپنے ذاتی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔