گورنر ہاؤس کراچی کے اطراف میں تالا توڑنے کی وارداتیں

کراچی کے ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے قریب ملزمان نے کارپٹ کی دکان اور دو ٹریول ایجنسیوں کے تالے توڑدیے۔

تفصیلات کے مطابق آج شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہونے کے باوجود صبح سویرے ملزمان گورنر ہاؤس کے اطراف میں موجود تین شورومز کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور باقاعدہ پورے دفاتر کی تلاشی لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی واردات میٹروپول کے قریب دو ٹریول ایجنسیوں میں ہوئی، جہاں تالے توڑے گئے اور دوسری واردات کارپٹ کے شوروم میں کی گئی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی نفری اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ملزمان کے فنگر پرنٹس جمع کیے۔

ملزمان نے جن جن جگہوں پر وارداتیں کیں ان میں سے ایک جگہ کے کیمرے خراب تھے، دوسری جگہ کیمرے موجود ہی نہیں تھے۔ جبکہ تیسری جگہ جو کہ کارپٹ کا شوروم تھا وہاں تین روز پہلے ہی بارش کی وجہ سے کیمرے بند کر رکھے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مالکان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں نقصان کتنا ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عماد خٹک

عماد خٹک شعبہ ذرائع ابلاغ کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ