گرم پانی اور صابن سے اپنے حسن کو نکھاریں با آسانی

خواتین کی آواز میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ گھر میں رہتے ہوئے ایک بالٹی گرم پانی اور صابن کی مدد سے آپ اپنے چہرے، ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں:

• چہرہ:

چہرے کے لئے ایک چھوٹا ٹب لے لیں اور اس میں ۱ چمچ موئسچرائزنگ لوشن، تھوڑا سا شہد، بیسن، لیموں کا رس اورعرقِ گلاب ڈال کر اچھی طرح ہلائیں، اس کو منہ کے قریب کرلیں تاکہ صرف بھاپ لے سکیں، پانی ٹھنڈا ہونے پر اسی پانی سے آپ اچھی طرح رگڑ رگڑ کر چہرے کا مساج کریں۔

• ہاتھ:

ہاتھوں کے لیئے بالٹی میں تھوڑا گرم پانی لیں اور اس میں صابن ڈال دیں، اس میں پانچ سے سات منٹ تک اپنے ہاتھوں کو ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح رگڑیں اور ساری میل کچیل کو رگڑ رگڑ کر نکال لیں۔

• پیر:

پیروں کے لئے ایک گرم پانی کی بالٹی لیں اس میں تھوڑا سا کپڑے دھونے والا سرف، پھٹکری اور شیمپو ڈال لیں اور اس میں سات سے آٹھ منٹ تک پیر ڈبو کر بیٹھ جائیں اور بعد میں اچھی طرح پاؤں کو رگڑ لیں تاکہ میل نکل سکے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے اپنے ذاتی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔