کیا عید الاضحیٰ ہوجائیگی کانگو وائرس کی نظر؟

اسلام آباد قومی ادارہ برائے صحت (این-آئی-ایچ) نے اس سال عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

این-آئی-ایچ کے تمام صوبوں کو جاری کردہ ہدایات نامے میں یہ بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر مناسب احتیاطی تدابیر اپنا کر کانگو وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

ہدایت نامے میں احتیاطی تدابیر کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے تمام افراد پوری آستین والے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، ہاتھ کے دستانے، چہرے پر ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ جانوروں کو ہاتھ لگانے اور قربانی کرنے کے بعد ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح لازمی دھوئیں کیونکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔

ہدایت نامہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے پہلے ملک میں جانوروں کی نقل و حرکت ملک میں وائرس کے پھیلنے کی وجہ بن سکتی ہے. کیوں کہ تحال اس وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہو پائی ہے لہٰذا متعلقہ ادارے کانگو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات لیں۔

مزید کورونا سے حفاظت کے لیے مویشی منڈی میں لگے ہجوم سے گریز کرنے اور گھریلو اجتماعات سے احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔