کیا آپ جانتے ہیں بینائی کو بہتر بنانے والی غذائیں؟

ہماری آنکھیں ہمارے جسم کے احساس اعضاء میں سے ایک ہیں جن پر ہمیں خاص توجہ دینی چاہیے۔

آج کل بچے بوڑھے جوان عموماً بنائی کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو صحت مند بینائی کے لئے چند مفید غذائیں بتائیں گے۔

بہتر بینائی والی غذائیں:

١۔ وٹامن اے:

ہمیں زیادہ تر ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جن میں وٹامن اے شامل ہو۔
وٹامن اے والی غذاؤں میں مثلاً سبز پتے والی سبزیاں، ٹماٹر کا رس، آم، خشک خوبانی، انجیر اور نارنجی شامل ہیں۔

٢۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ:

یہ آنکھوں کی بینائی کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

آپ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مچھلی، گوشت، لوبیا، سویا بین کا تیل، سبز پتوں والی سبزیاں، انڈے، بادام اور اخروٹ سے حاصل ہوتا ہے۔

٣۔ وٹامن سی:

یہ آپ کی آنکھوں کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے۔
وٹامن سی نارنگی، موسمی، لیمو، لیچی، امرود، پپیتا، بند گوبھی، کیلے، ٹماٹر، کیوی، شملہ مرچ اور لہسن وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے

٤۔ وٹامن ای:

یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کی آنکھوں کی بینائی، دماغ اور دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

یہ بادام، پالک، سورج مکھی کے بیج، ایواکاڈو، کیوی، آملہ، جھینگے، مونگ پھلی، گندم اور شکرگندی وغیرہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سدرہ اسلم

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔