کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد جاں بحق، 3 ہزار سے زائد نئے کیسیز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 712 ہوگئی اور اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 274 نئے کیسیز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔

حکومتی زرائع کے اعداد و شمار کے مطابق 93 افراد چوبیس گھنٹوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 712 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسیز کی تعداد 92 ہزار 306 ، پنجاب 81 ہزار 317، خیبر پختونخواہ 27 ہزار 843، بلوچستان 10 ہزار 766، گلگت بلتستان 1 ہزار 545، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسیز کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک ہی دن کے اندر 11 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

خوش آئند بات یہ ہے کہ اعداد شمار کے حساب سے ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 736 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔