کرکٹر عمر اکمل کو ریلیف دے دیا گیا

قومی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جس کے تحت ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔

آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر 13 جولائی کی واحد سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔

عمر اکمل کی اپیل پر آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے انہیں ریلیف دیا اور تین سال کی سزا کم کرکے اسے ڈیڑھ سال کردیا ہے۔

فیصلے پر عمر اکمل کے وکیل نے کہا ہے کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں۔ ہمارا موقف مانا گیا اور سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو امید کر رہے تھے ایسا فیصلہ نہیں۔

واضح رہے 20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر فردِ جرم عائد کی گئی اور عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔