کراچی: ہجرت کالونی میں آتشزدگی ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے سول لائن کی کچی آبادی ہجرت کالونی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق آگ آج صبح ایک دکان میں لگی اور پھیل گئی جس کے باعث دم گھٹنے اور جھلسنے سے 2 خواتین اور 1 بچی سمیت 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا. تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے.

زرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کی حالت تشویشناک تھی جس کی وجہ سے دورانِ علاج ہی یہ تینوں دم توڑ گئیں.

جاں بحق ہونے والوں میں عشرت بی بی، وسیلہ بی بی اور بچی عائشہ بی بی شامل ہیں، جبکہ امدادی کام کے دوران ایک جھلسی ہوئی لاش نکالی گئی ہے.

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے جو کہ پہلی منزل پر رہائش پزیر تھے.

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ آدھا گھنٹا تاخیر سے پہنچی.

فائر بریگیڈ کی جانب سے عمارت میں کئی لوگوں کے موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔