کامیڈی کنگ عُمر شریف خصوصی ایئر ایمبولینس سے امریکا روانہ

ليجنڈری کامیڈین عمر شريف ایئرايمبولنس کے ذریعے براستہ جرمنی امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرشریف کو آغاخان ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا جبکہ ان کا علاج جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ستمبر پیر کو طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی تھی اور گزشتہ روز امریکہ روانگی سے چند گھنٹے پہلے عمر شریف کی طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹرز نے ان کی روانگی منسوخ کردی تھی۔

امریکا میں عُمر شریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اور اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا تھا کہ ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کے بلڈ پریشر میں کمی کے بعد خصوصی فلائٹ ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب سندھ حکومت اداکار کے علاج کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کرچکی ہے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ زرین غزل بھی ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ جواد عمر نے حکومت اور پوری قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عماد خٹک

عماد خٹک شعبہ ذرائع ابلاغ کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ