ژالے سرحدی کی ترک اداکارہ اسراء سے متعلق تنازع پر وضاحت

پاکستانی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ژالے سرحدی نے تُرک اداکارہ اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بنانے سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسراء کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ژالے نے اپنے اس بیان کی وضاحت کی اور کہا کہ حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا تھا کہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں گے۔

معروف اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’چماٹ یا طمانچہ اس لیے کہا تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کو ترجیح نہیں دے رہے جبکہ غیر ملکی فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔‘



ژالے نے مزید کہا کہ میں نے کسی اور پر یا کسی غیر ملکی فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی لیکن میری اِس بات کا غلط مطلب نکالا گیا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سدرہ اسلم

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔