ڈھابہ اسٹائل سیخ کباب اب آسانی سے بنائیں

سیخ کباب بڑی عید پر سب ہی بناتے ہیں اور سب کا اپنا اپنا ذائقہ ہوتا ہے لیکن ریسٹورنٹ میں کس طرح سے ذائقےدار کباب بنتے ہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔ ماہر شیف مصالحے ہی اتنے دیکھ بھال کر لگاتے ہیں کہ گوشت کے ہر حصے میں برابر کا مصالحہ لگا ہوا ہوتا ہے جو زبان پر رکھتے ہی چٹخارے آجاتے ہیں۔ ہم آپ کے لیئے لائے ہیں مذیدار سیخ کباب بنانے کی آسان اور کارآمد ریسیپی۔
ترکیب:

٭ بیف کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں.

٭ پھر اس گوشت کو گرینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں لال مرچ، کالی مرچ، جائفل جاوتری، دھنیا، کٹی ہوئی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، دارچینی، دہی، لونگ، الائچی، نمک، آئل، بیکنگ پاؤڈر اور سیخ کباب مصالحہ ڈال کر اچھی طرح پیس کر گرائنڈ کرلیں۔

٭ پھر اس گوشت کے کباب بنائیں اور سیخ پر لگاتے جائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ کڑاہی میں آئل ڈالیں اور سیخ کبابوں کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔

لیجئیے ہوگئے تیار آپ کے ریسٹورنٹ شیف جیسے سیخ کباب گھر ہی میں وہ بھی ہماری بتائی گئی آسان ٹپ سے۔

٭ لذیذ کبابوں کو دہی، رائتے اور چٹنیوں کے ساتھ سروو کیجئیے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔