چینی فیشل کرنے کا آسان طریقہ جو چمکائے آپ کا حسن منٹوں میں

چینی کا فیشل! ایک بہترین اور سستا گھریلو اسکرب جو آپ کی جلد کی سطح پر جا کر کرے تمام گندگی کا خاتمہ اور بنائے آپ کی جلد کو نرم و ملائم۔
آج جانیں کس طرح چینی کا فیشل آپ کے حسن میں چار چاند لگا دے گا۔
طریقہ درج ذیل ہے:

٭ ایک چمچ چینی میں دو وٹامن ای کے کیپسول ڈال دیں اور پھر پانچ منٹ کے بعد اس چینی کو پیس لیں۔

٭ چہرے پر صابن لگائیں اچھی طرح اور پھر اس چینی کے پاؤڈر کو چہرے پر لگا کر مساج کریں دس منٹ بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔

٭ ایک پیالی میں چینی لیں اس میں دو چمچ لیموں کا رس اور ناریل کا تیل شامل کر کے اس کو اپنے چہرے یا جلد پر لگائیں اور اسکربنگ کرتی رہیں۔ بعد میں سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔

٭ چینی کو دس منٹ کے لیے عرقِ گلاب میں بھگو دیں اور پھر اس میں تھوڑا سا نمک اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگالیں۔

٭ چینی کے فیشل کے بہترین نتائج آپ کو جلد ہی ملیں گے لیکن آپ اس کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

نوٹ:
یہ ایک عام اطلاع ہے، ڈاکٹر سے ضرور رابطہ فرمائیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

1 Comment

  • ط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔