پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کے میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے 10 میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ اگلے ہفتے سے فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دو حصوں میں واپس کی جائیں گی۔

2 حصوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا یہ عمل پیر سے شروع ہوگا۔ پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔ جس میں کووڈ-19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔ جہاں لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں شامل تھیں۔

ٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کورئیر مراکز پر ہوگا۔ جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، وہاڑی، گجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ وہ تمام شائقین سے حکومتی ہدایات برائے کووڈ-19 پر مکمل عمل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب پی سی بی اور تمام فرنچائزز پُرامید ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز کو 2020 میں ہی ری شیڈول کرلیا جائے گا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔