پنڈی گھیب کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا.

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جہاز معمول کی ترتیبی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پائلٹ بحفاظت جہاز سے اُترنے میں کامیاب رہا.

دوسری جانب زمین پر بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔