پنجاب کے 7 شہروں میں 15 دن کا اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 7 شہر بشمول لاہور میں 15 روز کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب محمد عثمان نے جاری کیا ہے. لاک ڈاؤن کا نفاذ پنجاب کے 7 شہروں میں کیا گیا ہے جن میں لاہور, فیصل آباد, ملتان, راولپنڈی, گوجرانوالا, سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں.

اسمارٹ لاک ڈاؤن 10 جولائی کی رات 12 بجے سے شروع ہو کر 24 جولائی 2020 تک نافذ رہے گا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی.

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ چونگی امر سدھو بازار، اے ٹو بلاک ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن C بلاک، گرین سٹی، گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم اور واپڈا ٹاؤن میں کیا جارہا ہے۔

اس لاک ڈاؤن کے چلتے سیل کیے گئے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی جبکہ کوئی ضرورت پڑنے پر ایک شخص اکیلا ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتا ہے.

واضح رہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لگایا گیا ہے کیوں کہ اس بیماری کا واحد علاج احتیاط اور سماجی دوری ہی ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔