پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

کورونا متاثرین

ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 885 کیسیز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 64 ہلاکتیں سامنے آئی۔ جس سے ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسیز کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار 062 ہوگئی۔ کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 229 تک جا پہنچی۔ اس دوران 28 ہزار824 ٹیسٹ کیے گئے۔

یہی نہیں  پاکستان کورونا وائرس سے بے حد متاثر ہونے والے ممالک میں 13 ویں نمبر پر آگیا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔ لیکن اس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔ کروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں پنجاب اور سندھ شامل، پنجاب میں61ہزار678 کیسیز، جبکہ سندھ میں کیسیز62 ہزار269 تک جا پہنچے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں20ہزار182، بلوچستان میں8ہزار998، اسلام آباد میں9ہزار941، گلگت بلتستان میں ایک ہزار225 اور آزادکشمیر میں769مریض ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہیں؛ پنجاب 1 ہزار 265 ، سندھ 964 ، خیبرپختونخوا 773 ، بلوچستان 99، اسلام آباد 95 ، گلگت بلتستان 18 ، آزاد کشمیر 15۔
اب تک کورونا وائرس سے ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 61 ہزار 383 ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔