پاکستان میں ایک ہی دن کے اندر 11 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

حکومت کے کویڈ 19 پورٹل کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیارہ ہزار 471 مریض صحت یاب ہونے کی اطلاع کے بعد پاکستان کی کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 55.5 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب ایک لاکھ 25 ہزار 094 ہو گئی ہے تاہم 2460 مریضوں کی حالت ابھی بھی ناساز ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے باعث ہوا ہے جو انہوں نے کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے بنائی ہے

پنجاب میں 42 ہزار 854، سندھ میں 50 ہزار 908، خیبرپختونخواہ میں 15 ہزار520، بلوچستان میں 5 ہزار 331، گلگت بلتستان میں 1185 اور آزاد کشمیر میں 686 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل 12 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ 9809 تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 95 ہزار 570 ایکٹو کیسیز ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 25ہزار 283 ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔