پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ جس کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ میرے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اس لیے مجھے دورہ انگلینڈ سے قبل خاندان والوں کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی جائے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے۔ انہیں دورہ انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔

اب اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر میں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ جس کا نام زویا عامر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی محمد عامر کی ایک بیٹی ہے۔ جس کی پیدائش 12 ستمبر 2017ء کو ہوئی تھی۔ جس کا نام انہوں نے منسا عامر رکھا تھا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔