پاکستانی عوام سے ضرور ملنے آؤنگا: دوآن آلپ

شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید جیتن نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی.

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جاوید جیتن نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستانی عوام کے لیے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔

جاوید نے لکھا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے، لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں پاکستان نہیں آ سکوں گا، اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ قابل اعتماد لوگوں سے ملنے پر پاکستانی عوام سے ضرور ملیں گے۔

اِس سے قبل اُنہوں نے مصور عباسی نامی وکیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان آنے کی خوشخبری سُنائی تھی۔

Courtesy: pakturkstars
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔