وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نیب پراسیکیوٹر تعینات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی بیرسٹر فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

بیرسٹر فیصل چوہدری اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کے اہم کیسز کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اقربا پروری اور اس جیسی کئ روایت کو توڑنے کا عہد کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنوں کو نوازنے کی روایت برقرار ہے، جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حتیٰ کہ بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات میں اعلان کیا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی کی اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ہیڈ کوارٹر کے طور پر تعیناتی پر بھی کئی سوالیہ نشان اُٹھ گئے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عماد خٹک

عماد خٹک شعبہ ذرائع ابلاغ کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ