وزیر مملکت زرتاج گل کا عوام کو جواب۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پی ٹی وی نیوز پر کووڈ 19 کا مفہوم سمجھاتے  ہوئے کہا کہ کووڈ ایک فلو ہے جبکہ 19 کے ہندسے سے مراد اس میں موجود  انیس نکات سے ہے،جو کسی ملک پر کسی بھی طریقے سے لاگو ہوسکتا ہے اور وہاں کے رہائشی اسی انداز سے اپنی امیونیٹی  کو ڈیولپ کریں۔
اس اسٹیٹمنٹ نے جہاں عوام میں تنزومزاح کا سامان پیدا کیا تو دوسری جانب لوگوں نے ان کی عقل و فہم پر سوال اٹھائے۔جس کے جواب میں وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ وہ ٹی وی پر گھنٹوں پرچی کے بغیر بات کرتی ہیں اور گزشتہ اسٹیٹمنٹ میں ان کا مطلب وبا کے اثر سے تھا جس کی شدت اس ملک کے حساب سے مختلف ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس چھوٹی سی غلطی پر یوں ماتم کناں ہونا ضروری نہیں بلکہ اس کے بجائے اپنے آپ پر توجہ دینا اچھا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی تنقید سے گھبراتی نہیں بلکہ اس سے مزید مظبوط ہوتی ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حمیرا اسلم

میرا نام " حمیرااسلم" ہے۔ ماس کمیونیکیشن سے ہونرز میں " گولڈ میڈلسٹ " ہوں، حال ہی میں ماسٹرز مکمل کیا ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے چھ سال سے وابستہ ہوں، اسکول کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہوں۔ ۲۰۱۲ میں سندھ گورنمنٹ ۲۲ انٹرا رائٹنگ مقابلے کی دوسری کامیاب امیدوار رہی. رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہوں۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہوں۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔