میکسیکن ریپر نے سونے کے بال لگوا کر سب کو حیران کردیا

لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت سی عجیب و غریب چیزیں کرتے ہیں۔ جیسے اپنے بالوں کو مختلف رنگوں سے رنگنا، اپنے جسم پر عجیب و غریب تصویریں اور ڈیزائن بنوانا ہے۔ بعض لوگ تو سرجری کے تحت بھی خود کو دوسروں سے مختلف بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ تاکہ وہ ایک خاص شکل حاصل کرکے دوسروں سے مختلف اور منفرد نظر آسکے۔

23 سالہ میکسیکو ریپر ، ڈین سور نے حال ہی میں سرجری کے ذریعے اپنے اصل بالوں کو سونے کی زنجیروں سے بدل دیا ہے۔ اس بارے میں بتاتے ہوئے ڈین سور نے کہا کہ وہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا۔ دوسروں سے مختلف لگنے کے لیے اس نے اپنے اصل بالوں کو ہٹا کر سونے کی زنجیروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ابھی تک فیشن کی تاریخ میں کسی نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

ریپر نے اس سال اپریل میں سرجری کی تھی اور اس کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے۔ جو اس کے سنہرے بال دکھا رہا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ، ڈین سور بظاہر تاریخ کا پہلا ریپر ہے جس نے زنجیر کے بال رکھے ہوئے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ