موٹروے زیادتی کیس: ملزم عابد اور شفقت کے گروہ میں شامل اقبال عرف بالا مستری گرفتار

سی آئی اے پولیس نے ملزم عابد اور شفقت کے گروہ میں شامل اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ملزم شفقت کے بیان کے بعد ان کے تیسرے ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو بھائی سمیت چیچہ وطنی سے گرفتار کر لیا گیا.

واضح رہے کہ ملزم شفقت نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ نوستمبر کو وہ عابد اور اِن کا تیسرا ساتھی بالا مستری بھی اِن کے ساتھ تھا تاہم واردات سے پہلے وہ واپس چلا گیا تھا.

پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال اس کیس کے علاوہ عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.

پولیس نے بتایا ہے کہ اقبال سے ملزم عابد کے متعلق کافی معلومات ملی ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔