موٹروے زیادتی کیس: ملزم شفقت علی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو آج بگاگو کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں استدعا کی جائے گی.

پولیس کے مطابق شفقت نے عابد علی کے ساتھ مل کرخاتون سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کی تھی.

گزشتہ روز ملزم شفقت کو گوجرپورہ زیادتی کیس میں گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشاندہی پر مرکزی ملزم عابد کے دوست شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سےگرفتار کر لیا گیا تھا.

ملزم شفقت نے اعترافِ جرم کر لیا، تاہم ملزم شفقت کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ ہو گیا ہے.

اعترافِ جرم کرتے ہوئے ملزم نے بیان میں کہا کہ نوستمبر کو وہ عابد اور اِن کا تیسرا ساتھی بالا مستری بھی اِن کے ساتھ تھا، تاہم واردات سے پہلے وہ واپس چلا گیا تھا.

ملزم نے بتایا کہ ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے۔ خاتون سےلوٹ مار کی، اور بچوں کو مارنے کی دھمکی دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شفقت نےعابد کےساتھ مل کرگیارہ وارداتیں کیں، شفقت اورعابد پنجاب کے مختلف گینگز کے ساتھ منسلک ہیں تاہم مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔