منال خان نے شادی پر 6 لاکھ کا جوڑا پہنا لیکن کس ڈیزائنر نے بنایا؟

اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریب جمعہ کو ہوئی تھی اور آج ان کا ولیمہ کراچی میں ہونے والا ہے، ان کی شادی میں جہاں ہر کسی نے مختلف طریقوں سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں پر کچھ لوگوں نے منال کو بہت پسند بھی کیا، کسی نے ان کے جوڑے کی داد دی تو کسی نے ان کے میک اپ کی خوب تعریف کی۔

چونکہ میک اپ اور کپڑوں پر لوگوں کی خصوصاً خواتین کی نظر زیادہ ہوتی ہے، اور خاص طور پر ان لڑکیوں کی جن کی حال ہی میں شادی ہونے والی ہو تو وہ اپنے برائیڈل لُک کے لئے عموماً اداکاراؤں کو آئیڈیل بنا لیتی ہیں۔ اسی طرح کچھ شادی کے جوڑے کو دیکھ کر اس جیسا جوڑا بنوانا چاہتی ہیں۔

ون منٹ نیوز ایسی تمام خواتین کو منال خان کی شادی کے جوڑے کے ڈیزائنر اور قیمت کے بارے میں بتا رہا ہے۔ تاکہ وہ با آسانی ایسا جوڑا بنوا سکیں۔

منال خان کا جوڑا 6 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہے جس کو مشہور ڈیزائنر انس ابرار نے ڈیزائن کیا ہے۔ انس مختلف پاکستانی فیشن ڈیزائنگ شوز میں اپنے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں جہاں ابرار نے منال کو ٹیگ کیا وہیں منال نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ منال خان نے اپنی منگنی پر 3 لاکھ کا جوڑا پہنا تھا جس کو لآم آفیشل کی ڈیزائنر ارم نے تیار کیا تھا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ