ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک دو لاکھ 42 ہزار افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 1 ہزار 544 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 581 ہو گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 007، پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 086، بلوچستان میں 11 ہزار 424، اسلام آباد میں 14 ہزار 576، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 مریض ہیں۔

وائرس کی شرح میں کمی کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ کم ٹیسٹوں کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے 37 مزید مریض جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 5 ہزار 590 ہوگئی۔ جبکہ ایک ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 993، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 142، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عریشہ سہیل

میں کراچی یونیورسٹی سے ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہؤنرز کر رہی ہوں ۔ نیوز ویب سائڈز اور اخبارات کے لئے کام کر چکی ہوں۔ بلاگ رائٹنگ میں دلچسپی رکھتی ہوں اور مختلف میگزین کے لئے بلاگز بھی لکھتی رہی ہوں۔مجھے کم عمری سے ہی صحافی بننے کا شوق تھا۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔