ملک بھر میں 15 سے 18 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کب لگے گی؟

ملک بھر میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کا عمل 13 ستمبر بروز پیر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ ویکسینیشن کیلئے ناردا کا کمپیوٹرائزڈ (ب فارم) کا استعمال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے، جس کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم لانا لازمی ہوگا۔ جبکہ تمام مرکزی ویکسینیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ موبائل ویکسینیشن ٹیمز سکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنائیں گی۔

، جبکہ کمزورقوت مدافعت والےافراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 17 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ