مشہور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس ہوگئے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے آج ٩ برس گزر گئے۔
اداکار کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ فلمی دنیا میں اداکار لہری نے 50 کی دہائی میں قدم رکھا اور بلیک اینڈ وائٹ فلموں کے مشہور مزاحیہ فنکار بنے۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
لہری نے اپنے منفرد انداز اور اداکاری سے آصف جاہ، نذر اور یعقوب جیسے بڑے فنکاروں کے سامنے اپنا لوہا منوایا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 220 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔
1985 میں بنکاک میں شوٹنگ کے دوران فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور 13 ستمبر 2012 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عذرا ناز

عذرا ناز شعبہ صحافت سے گذشتہ تین سال سے وابستہ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ