مزیدار چائنیز بریانی بنانے کا جھٹ پٹ طریقہ

بریانی سے پاکستانی قوم کا دل کبھی بھی نہیں بھر سکتا لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سادہ بریانی کھا کھا کر ہم لوگ اکتا جاتے ہیں، بریانی کے نئے ذائقے، نئے رنگ ڈھونڈھتے ہیں تو چائنیز بریانی بنانے کا طریقہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ آنے والی عید آپ ایک دفعہ یہ بریانی بھی بنا کر گھر والوں کا ذائقہ دوبالا کردیں۔
ترکیب:

٭ چاولوں کو بھگو کر تین سے چار منٹ تک ابال لیں اور پانی نکال دیں۔

٭ پین میں آئل گرم کرکے چکن بھون لیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر ڈال کر پکائیں۔

٭ دوسرے پین میں شملہ مرچ، ہری مرچ، گاجر، بند گوبھی اور پھول گوبھی کو آئل میں دو سے تین منٹ پکالیں کہ یہ ہلکی سی پک جائیں۔

٭ اب پتیلی میں آئل ڈالیں اس میں تھوڑے سے ابلے ہوئے چاول، ایک چمچ اجینا موتو کا پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔ اور اس کے اوپر چاروں طرف ایک تہہ چکن کی لگائیں پھر تھوڑے سے چاول پھر سبزی کی تہہ لگائیں۔

٭ سب سے آخر میں لیموں کا رس ڈال کر پودینے کے پتے رکھ کر دم لگا دیں۔

٭ مزیدار سی چائنیز بریانی سلاد کے ساتھ تیار ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔