مزیدار شاہی قلفہ اب گھر میں بنائیں

کھانے کے بعد میٹھا تو لازمی ہے، اور اگر موسم گرما ہو تو میٹھا ایسا ہونا چاہیے جس سے جسم میں ٹھنڈک اترے، تو آج ہم آپ کو گھر میں مزیدار شاہی قلفہ بنانے کی ترکیب بتائیں گے۔

اجزاء :

دودھ 6 کپ

چینی 3 چوتھائی کپ

کارن فلور 4 کھانے کا چمچہ

زعفران آدھا چائے کا چمچہ

کیوڑا 1 کھانے کا چمچہ

ہری الائچی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ

کنڈینس ملک 4 کھانے کا چمچ

کریم 1 پیکٹ

بادام پستہ آدھا کپ

ربڑی بنانے کے لئے:

دودھ ڈیڑھ کپ

کارن فلور 1 کھانے کا چمچ

زعفران چند قطرے

کیوڑا چند قطرے

کنڈینس ملک 4 کھانے کا چمچ

بادام اور پستے گارنش کے لئے

ترکیب:

ربڑی بنانے کے لیے سب سے پہلے ڈیڑھ کپ دودھ کو پکالیں۔

پھر اس میں کارن فلور شامل کریں اور مکسچرکو  گاڑھا کر لیں۔

اب مکسچر کو نکال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں چند قطرے زعفران، کیوڑا اور کنڈینس ملک ڈال کر مکس کرلیں پھر بادام اور پستے کے ساتھ گارنش کرلیں۔

اب قلفہ کے لیےچھ کپ دودھ اور چینی کو پندرہ منٹ تک پکائیں۔

پھر کارن فلور کو ایک چوتھائی کپ دودھ میں مکس کرکے اُبلے دودھ میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔

 اس میں کھویا شامل کرکے چولہے سے ہٹا لیں۔

پھر اسے ٹھنڈاکر لیں اب اس میں زعفران، کیوڑا، ہری الائچی، کنڈینس ملک اور کریم کو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اس مکسچر کو گریس کیے ہوئے کسی بھی سانچے میں ڈال کر ڈھک دیں اور فریزر میں سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

جب قلفہ اچھی طرح جم جائے تو اس کو نکال کر سلائس میں کاٹ لیں  اور تیار کی ہوئی ربڑی کے ساتھ گھر والوں کو پیش کریں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔