مریم نواز کا فادر ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین

مریم نواز کا فادر ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے فادر ڈے کے موقع پر اپنے والد محمد میاں نواز شریف کے نام ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھاکہ اپنے والد پر قربان ہونے کے لئے ایک زندگی بھی بہت کم ہے۔

مریم نواز نے آج فادر ڈے کے موقع پر اپنے والد نواز شریف کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 11 اکتوبر 2019ء کو نواز شریف کی جانب سے اپنے نام لکھا خط بھی ٹویٹ کیا ہے۔

اس خط میں نواز شریف نے مریم نواز کے لئے اپنی فکر مندی کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے لئے ہر دن ہی فادر ڈے ہے۔ آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی خراج تحسین نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کے ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی ایک باپ کو اپنی ذات کی نہیں، بلکہ دوسری طرف جیل میں پڑی اپنی بیٹی کی فکر تھی۔ ‏ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بھی بہت کم ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔