لیجنڈ کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے

عمر شریف کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ زرین عمر نے کی۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

اس حوالے سے ملک کے نامور فنکاروں اور سیاست دانوں نے عمر شریف کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کیلیے دعا کی۔

واضح رہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ