لاک ڈاؤن میں خواتین نے گھر میں بال کرل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا

لندن: کرونا وائرس کی وبا کے باعث مختلف ملکوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ جسکے باعث بیوٹی پالرز بند ہونے سے خواتین بہت افسردہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ایپ پر خواتین کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ بالوں کو نئے انداز میں سنوارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان حالات میں خواتین بیوٹی پالر تو جا نہیں سکتی تو انہوں نے گھر میں اپنے بال سنوارنے کا انوکھا حل نکال لیا۔

اس طریقے میں خواتین بالوں کو کرل کرنے کے لیے موزوں کا استعمال کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں خواتین موزوں کو بالوں میں مختلف انداز سے لپیٹ کر سو جاتی ھیں اور صبح اٹھ کر انہیں کھول دیا جاتا ہے اور خواتین کے بال کرل ہو جاتے ہیں۔

ویڈیوز میں خواتین نے رائے دیتے ہوئے بتایا کہ موزوں کو بالوں کے گرد لپیٹیں اوران کو ساتھ باندھ کر گرہیں لگا لیں یا بالوں کو بینڈ سے باندھ سکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لئے بالوں میں موزوں کے ساتھ سونا ضروری ہے۔ جب صبح اٹھے گے تو بال کرل ہو چکے ہوں گے۔

خواتین کا مزید کہنا تھا کہ یہ بال کرل کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس طریقے میں کرلنگ وانڈ استعمال نہیں ہوتا کیونکہ اس کی حرارت سے بالوں کو نقصان بھی پہنچتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عریشہ سہیل

میں کراچی یونیورسٹی سے ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہؤنرز کر رہی ہوں ۔ نیوز ویب سائڈز اور اخبارات کے لئے کام کر چکی ہوں۔ بلاگ رائٹنگ میں دلچسپی رکھتی ہوں اور مختلف میگزین کے لئے بلاگز بھی لکھتی رہی ہوں۔مجھے کم عمری سے ہی صحافی بننے کا شوق تھا۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔