قومی کرکٹ ٹیم کی وزیر اعظم سے ملاقات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم عمران سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم نے ٹیم کو کہا کہ مشکل وقت میں گھبرانا نہیں ہے, لڑنا ہے اور محنت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے ٹیم کو بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے سیکھنا ہے، پیسے کی لالچ میں ضمیر کا سودا نہیں کرنا، عمران خان نے کہا سب سے پہلے پیسے کے بت کو توڑنا ہے، رزق تو اللہ دیتا ہے۔

فیصل جاوید نے بتایا وزیراعظم نے کہا ذمداری کے ساتھ گراؤنڈ میں کھیلنا ہے، اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، سلیکشن میں کوئی رشتہ داری نہیں دیکھی جاتی، جب انسان محنت کرتا ہے تو اللہ کامیابی ‏دیتا ہے۔

وزیراعظم نے ٹیم کا مورال بلند کیا اور مشورے بھی دیے، وزیراعظم نے فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنے کی نصیحت، ان کا کہنا تھا جو ذہنی طور پر ہار مانتا ہے، وہ ہار جا تا ہے، انہوں نے کہا شاندار کھیل کر جیتیں یا ہاریں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عماد خٹک

عماد خٹک شعبہ ذرائع ابلاغ کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ