شاہ رخ خان کا نیا کارنامہ

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کنگ خان کے لاکھوں چاہنے والوں کو ھمیشہ سے ہی انتظار رہتا ہے کہ کب سینما میں شاہ رخ خان کی فلم نظر آئے، یاد رہے کنگ خان نے گزشتہ تین سالوں سے بالی ووڈ سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ خان اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نظر آئینگے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈزنی کے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس کا کیپشن تھا "پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں”، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا”، جبکہ ویڈیو کے دوسرے پارٹ کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔

بالی ووڈ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم ویب سیریز کی کوئی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ