سوسائیڈ یا مرڈر،اداکار پر نئی فلم بنانے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے اداکار سشانست سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جنہوں نےحال ہی میں خودکشی کی۔ فلم کا عنوان اِس بات پر متوجہ کر رہا ہے کہ کیرئیر کے علاوہ اداکار کی خودکشی کے پیچھے چھپی وجوہات کیا تھی۔
اِس فلم کے سرمایہ وجے شیکھرگپتا ہیں جو کہ اِسے شامک مولک کے ساتھ مل کربنائیں گے۔ اِس فلم کا نام "سوسائیڈ یا مرڈر؟ رکھا گیا ہے۔

انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجے گپتا کا کہنا تھا کہ سشانت کی خودکشی ہم سب کیلئے صدمے کا باعث بنی لیکن یہ نئی بات نہیں اپنے خوابوں کے تعاقب کیلئے انڈسٹری میں آنے والے بہت سارے اداکاروں کو کام نہیں ملتا ہے جس کے باعث بہت سے لوگ یہ راستہ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم سشانت کی بائیوپک نہیں بلکہ ان کی زندگی اور کام سے متاثر ہے۔ فلم میں کئی دوسرے اداکاروں پربھی بات ہوگی جنہیں انڈسٹری میں اپنا نہیں سمجھا گیاجبکہ فلم میں اسٹار کو کاسٹ نہیں کیا جائیگا بلکہ ہم اُبھرتے ہوئے ستاروں کے ساتھ کام کریں گے۔
اِس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم کے اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو خودکشی کی تھی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سدرہ اسلم

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔