سندھ میں جونیئر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ دینے والے 99 فیصد امیدوار فیل

ٹیسٹ مشکل تھا، نمبر کم لینے والوں کو پاس کیا جائے، وزراء کی رائے

سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے لیے لیا گیا ٹیسٹ 99 فیصد سے زائد امیدوار پاس نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میں صوبے بھر سے ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے 32 ہزار 5 سو 10 جونیئر اسکول ٹیچرز کو بھرتی کیا جانا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نتائج سے کابینہ کو آگاہ کرتے ہوٸے بتایا کہ بھرتیوں کے لیے صرف 0.78 امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے۔

دوسری جانب وزراء کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مشکل تھا، نمبر کم لینے والوں کو پاس کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی نے مئی 2021 میں 37 ہزار اساتذہ کو صوبے بھر میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26 ستمبر کے درمیانی عرصے میں لیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد امیدوار نے ٹیسٹ کیلئے اپلائی کیا تھا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ