سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے مداحوں کے لیے اچھی خبر

سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی صدارت میں ہوا۔

گورننگ بورڈ کے ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

زرائع کے مطابق صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن اِنچیف اور ملک کے وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔

یاد رہے کہ انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔ احسان مانی نے تین سال تک پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ