سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سید غوث علی شاہ سمیت سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مذکورہ سیاسی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں سرکلر ریلوے کے پہلے فیزکا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ