رابی پیرزادہ نے ارطغرل غازی کی پینٹنگ بنالی

رابی پیر زادہ نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر پر اپنی چند پینٹنگز کی تصاویرشیئر کیں جن میں سے ایک پینٹنگ شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ارطغرل کی بھی پینٹنگ تھی.

رابی پیر زادہ کی پینٹنگ میں انجن التان اپنے گھوڑے پر سوار نظر آرہے ہیں.

رابی پیر زادہ اپنے ٹوئٹر پر آئے روز اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں.

انہوں نے پینٹنگز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ واپس جاکر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے جو کشمیر ہے.

انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔