دو ماہ کے بچے نے بول کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Courtesy: Caters Clips

امریکا میں دو ماہ کے بچے نے بول کر سب کو حیران کردیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان کو کہا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں، بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں کی جانب سے میں تم سے پیار کرتی ہوں کہنے پر بچہ اپنی لڑ کھڑاتی زبان میں ماں کو جواب میں کہہ رہا ہے کہ میں ’آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘

بچے کی والدہ کیسیا کیمرون بچے کی اس حرکت پر حیران رہ گئیں۔

مذکورہ ویڈیو کو روان کی دادی لارا اسکیڈسن نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ میرا پوتا باصلاحیت ہے۔‘

ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ شائقین اس دو ماہ کے بچے کو بولتا دیکھ کر حیران بھی ہیں اور ویڈیو کو پسند بھی کر رہے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔