حلیمہ کے بعد گوکچہ خاتون بھی تنقید کی زد میں



مشہور تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کے بعد ایک اور کردار گوکچہ خاتون (برکو کیراٹیلی) کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ڈرامہ ارطغرل غازی میں گوکچہ (برکو کیراٹیلی ) ارتغرل سے بے حد محبت کرتی ہے ۔

ترکی کی اداکارہ برکو کیراٹیلی ترک سیریز میں گوکچہ کے نام سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے کے باعث سب ہی کی توجہ اور ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔


اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی مداحوں نے ہر کردار کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کر دیا اور تُرک اداکاروں کی تعریفیں تو کبھی اُن کی نجی زندگی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

اداکارہ نے اپنی فوٹو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے پول میں سوئمنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔جس کے بعد پاکستانی مداحوں کا اداکارہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کو جس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ اُنہوں نے 2019ء میں اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سدرہ اسلم

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔