تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کرداروں کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کرداروں  نے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

پاکستان کے 74 ویں یوم ِآزادی کے موقع پر انجن التان نے ترکی میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو پیغام کے زریعے اُردو میں پاکستانی عوام کو یوم ِآزادی کی مبارکباد دی ۔

تُرک سیریزارطغرل غازی میں انتہائی اہم، بہادر اور نڈر سپاہی ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جاشکن نے بھی پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید جیتن  نے بھی گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاوَنٹ پر اسٹوری لگائی جس میں اُنہوں نے اپنی تصویر لگائی اور قائدِاعظم کا ایک مشہور قول لکھا۔

ارطغرل غازی سیزن 3 اور 4 میں ترگت الپ کی شریکِ حیات اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  گلسم علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

ارطغرل غازی میں دوغان الپ کی شریکِ حیات بانو چیچک کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایزگی ایسما نے بھی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیل ال نے بھی جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی ‘میں جنگجو بمسی کی اہلیہ (حفصہ خاتون )کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برسن عبداللہ نے بھی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

ارطغرل غازی کے چھوٹے بیٹے عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرے نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستان کی قومی زبان میں ویڈیو پیغام  میں جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

دوسری جانب ارطغرل کے چھوٹے بیٹے عثمان غازی کے ڈرامے کرولس عثمان میں کئی کرداروں نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

کرولس عثمان میں ارطغرل غازی  کے بڑے بیٹے گندوز الپ  کا کردار ادا کرنے والے ایمرے بسالک نے بھی  اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستانی بہن بھائیوں کو  یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

عثمان غازی میں سمسا  کا کردار ادا کرنے والے اداکار اسماعیل ہاکی نے بھی  انسٹاگرام پر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔