تائیوان: 3 سالہ بچی پتنگ کے ساتھ ہی اڑ گئی، ویڈیو وائرل

Courtesy: Mail Online Videos

تائپی: تائیوان میں سالانہ فیسٹیول کے دوران 3 سالہ بچی پتنگ کے ساتھ ہی ہوا میں اڑ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز فیسٹیول میں موجود ایک بچی پتنگ کے ساتھ ہی ہوا میں اڑ گئی, پتنگ 100 فٹ کی بلندی پر تھی اور 3 سالہ بچی 30 سیکنڈ تک فضا میں پتنگ کے ساتھ گھومتی رہی پھر ہوا کے زور سے جیسے ہی زمین کے نزدیک پہنچی تو فیسٹیول میں موجود لوگوں نے زمین پر گرنے سے پہلے ہی بچی کو پکڑ لیا.

اس دوران بچی کو معمولی زخم آئے تاہم فوری بچی کو اس کی والدہ کے ہمراہ ہسپتال لے جایا گیا.

رپورٹ کے مطابق سنچو شہر کے میئر لن چیہ چیئن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر حادثے کی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت کی ٹیم متاثرہ افراد اور عوام سے دلی معافی مانگتی ہے.

تاہم حادثے کے بعد میلہ فوری طور پر ختم کردیا گیا تھا اور فیسٹیول کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی تھیں.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔