بینظیر بھٹو کے سڑسٹھ (67) ویں یوم پیدائش کے موقع پر بلاول بھٹو کا گڑھی خدا بخش کا دورہ

قوم آج بینظیر بھٹو کی قیادت کی کمی کو شدت سے محسوس کررہی ہے۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے سڑسٹھ (67) ویں یوم پیدائش کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور بینظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قوم آج بینظیر بھٹو کی قیادت کی کمی کو محسوس کررہی ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش بیشتر اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ کورونا وباء، ٹڈی دل کاحملہ اور گرتی معیشت کی صورت حال میں قوم آج بینظیر بھٹو کی قیادت کی کمی کو شدت سے محسوس کررہی ہے۔

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ گھروں پر منائیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔