بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بیدوری سیکٹر کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نےایل او سی پر سول آبادی اور پاک فوج کونشانہ بنایا تھا، اس دوران پاک فوج کےحوالدار لیاقت لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ 39 سالہ حوالدار لیاقت کا تعلق چکوال سے ہے۔

اس سے قبل لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر میں 500 میٹر تک پاکستانی علاقے میں گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مار گرایا، رواں سال یہ بھارتی فوج کا گیارواں کواڈ کاپٹر گرایا گیا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔