بھارتی سنگھ نے 3 ماہ میں 22 کلو وزن کیسے کم کیا؟

بھارتی سنگھ بھارت کی ایک مشہور کامیڈین ہیں، جن کے وزن سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ کیسے 3 ماہ میں بھارتی نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا خصوصاً لڑکیاں اور خواتین تو ان کی ڈائٹ روزانہ اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کو انسٹاگرام پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں میسجز کئے جا رہے ہیں کہ ہمیں بتا دیں کہ کونسا ڈائٹ پلان آپ نے اپنایا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بھارتی کس طرح اتنی فٹ اور سمارٹ بن گئیں اور ان کی فٹنس کا راز کیا ہے۔

بھارتی کی ڈائٹ:

بھارتی کہتی ہیں کہ:
” میں روزانہ شام 7 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھاتی تھی صرف سادہ پانی یا گرم پانی پیتی اور اگلے دن دوپہر 12 بجے کے بعد سے شام 7 سے پہلے سب کچھ کھا جاتی تھی، لیکن زیادہ تیل یا گھی کے کھانوں سے پرہیز کرتی تھی جس سے میرا وزن جلدی کم ہوگیا۔ میری سانس نہیں پھولتی، استھما کے ساتھ شوگر بھی کنٹرول میں آگئی ہے۔ ”

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ:

بھارتی دراصل انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کر رہی ہیں، جس میں ایک خاص وقت کے دوران کچھ کھانا نہیں ہوتا بس پانی یا ڈیٹاکس واٹر کا استعمال کرنا ہوتا اور بقیہ وقت میں کھانا پینا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ عمل کرنے سے وزن جلدی کم ہوجاتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

http://1minutenews.pk

متعلقہ پوسٹ