بارش میں بنائیں مزیدار قسم کے پکوڑے اور موسم کا خوب لطف اٹھائیں

بارش کے موسم میں پکوڑے تو ہر گھر میں بن رہے ہوتے ہیں کوئی آلو کے تو کوئی پالک کے۔ چلیں آج ہم لا رہے ہیں آپ کے لئے آلو اور شملہ مرچ کے کرسپی پکوڑے جو کھا کر آپ کو بھی مزہ آجائے۔

آلو کے پکوڑے

بارش میں آلو کے پکوڑے نہ ہوں تو موسم کا مزہ ہی نہیں آتا تو چلیں نائیں ہمارے ساتھ آپ بھی آلو کے مذیدار پکوڑے:

 آلوؤں کو گول سلائسز میں کاٹ لیں ایک پیالے میں لال مرچ، کٹی لال مرچ، نمک، کالی رچ، بیسن، آدھی چمچ کورن فلاور ڈال کر اچھی طرح پانی کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور آلووں کو پیسٹ میں ڈپ کرلیں پھر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں  لیجیئے تیار ہیں آپ کے مذیدار آلو کے پکوڑے اور ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

شملہ مرچ کے پکوڑے

شملہ مرچ کو دھو کر بیچ میں سے دو حصے کرلیں ۔ ایک پیالی میں پسا ہوا انار دانہ، کالی مرچ پاؤڈر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، اجوائن اور لیموں چھڑک کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو شملہ مرچ کے اندر اچھی طرح لگاکر بیسن میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔ واہ واہ! تیار ہیں سپائسی شملہ مرچ کے پکوڑے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

اقراء ضیاء

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔