ایسی غذائیں جو بالوں کو مضبوط بنائیں

آج کل کے اس دور میں  بالوں کا گرنا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ بالوں کے گرنے سے صرف عورتیں ہی نہیں مرد حضرات  بھی  بے حد پریشان نظر آتے ہیں، لیکن صرف چند غذائوں کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرکے اپنے بالوںکو مضبوط اور خوبصورت بنا سکتے ہیں

چار مغز:

آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ چار مغز ہماری صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے لیکن اس میں موجود فیٹی ایسڈز ہمارے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کو نہ صرف  مضبوط بناتا ہے بلکہ بال لمبے ، گھنے ہو جاتے ہیں۔

اخروٹ:

آپ سب کو اخروٹ تو پسند ہی ہو گا ۔ اخروٹ کا استعمال  روز اپنی خوراک میں کریں، اس میں موجود  پروٹین ، وٹامن، میگنیشیم بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے۔

جو:

جو کھانے سے جسم میں وٹامن ای ، آئیرن اورکوپر کی کمی پوری ہوتی ہےاوربالوں کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔

مسور کی دال:

اکثر لوگ دال کا نام سُنتے ہی اس سے دور بھاگتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دال میں موجود فولک ایسڈ خون کے سُرخ زرات کو پیدا کرتا ہے جس کے زریعے بالوں کی جڑوں کو آکسیجن ملتی ہے اور بالوں کا گرنا آہستہ آہستہ رُک جاتا ہے۔

انڈا ، دودھ ، دہی:

انڈا ، دودھ اور دہی غذایت سے مالامال ہیں۔ان کے استعمال سے پروٹین ، وٹامن ،زنک کی کمی پوری ہوتی ہے اور بالوں کا گرنا  رُک جاتاہے۔

پالک:

جسم  میں آئرن کی کمی ، بالوں کے گرنے کا سبب بنتاہے ۔پالک آئرن سے بھرپور سبزی ہے، جس کا باقائدہ استعمال بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنا کر  اُن کو گرنے سے روکتا ہے۔

چکن:

چکن(مرغی کا گوشت) میں  پروٹین  کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس کو کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں ۔

گاجر:

گاجر  نہ صرف آنکھوں ، صاف رنگت کے لیے ، بلکہ بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ گاجر میں ’بیٹا کیروٹین‘پایا جاتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے۔اگر جسم میں  وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا رکھتا ہے۔

امرود:

امرود  وٹامن سی سے بھرپور پھل ہوتا ہے۔ وٹامن سی بالوں کو نرم و ملائم اور گھنا کرتا ہے اور اس کے کھانے سے بال خشک نہیں رہتے اور گرنا بند ہو جاتے ہیں۔

نوٹ: اِن سب غذاؤں کو اپنی خوراک میں زیادہ  استعمال کرنے سے بال جڑوں سے گھنے ، لمبے ،چمکدار اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال بھی خوبصورت ہو جائیں تو آج سے ہی ان غذاؤں کا استعمال شروع کر دیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔