اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقیہ واجبات 30 ستمبر تک ادا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو 30 ستمبر تک پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا واجبات جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے وہ ریٹائرڈ ملازمین جنہوں نے کیس نہیں کیا تھا،گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں اُن ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی.

ہائی کورٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل ملز شجاع حسن عدالت میں پیش ہوئے اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی.

عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین کی تفصیلات 7 روز میں جمع کروانے اور وفاقی حکومت کو 30 ستمبر تک مزید 11 ارب روپے ناظر کے پاس جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جن ریٹائرڈ ملازمین نے تفصیلات جمع کروائی ہیں اُن ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو 30 ستمبر تک یقینی بنایا جائے.

تاہم عدالت نے اگلی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔